نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے یوای اے کے وزیر تجارت ڈاکٹرثانی بن احمد الزیودی کی ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے ملاقات کی۔

نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے بھرپور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے میرے حالیہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئےجس سے پاک متحدہ عرب امارات اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،متحدہ عرب امارات 18 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ریلوے کنیکٹوٹی کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف کے عوام کے درمیان روابط میں اضافہ ہو سکے ۔دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو قریب لانے میں حکومت پاکستان ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ملاقات میں نگران وفاقی وزیر برائے بحری امور شاہد اشرف تارڑ، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

عوام نے انتشار، فتنہ اور فساد کی کال کو مکمل مسترد کردیا۔ مریم اورنگزیب

?️ 8 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

ہندوستان کے وزیر خارجہ کا فلسطین کی حمایت پر زور

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز، ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے فلسطینی

بڑھتی ہوئی واپس ہجرت؛صیہونی حکام کی تشویش

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعووں کی تردید کردی

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں

پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری، جمعہ کو چھٹی کا اعلان

?️ 1 اپریل 2026لاہور (سچ خبریں) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری

یوم دفاع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز اور گیریژنز میں تقاریب، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل

اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کے امریکی اقدام پر برنی سینڈرز کی تنقید

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس

برطانیہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے