نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ڈرائیور کو بھی اندر کیا ہے نور مقدم قتل کیس میں مجھے امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور ش لیگ 2 جماعتیں ہیں، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق لال حویلی پر ایک ہفتے میں 2 بار فائرنگ ہوئی، لال حویلی پر فائرنگ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں، محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے، ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے لیے مشرق وسطی کا ویتنام:ترک تجزیہ کار

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:ترک تجزیہ کار علی جوشار ایران کو امریکہ اور صہیونی حکومت

آبنائے ہرمز میں پائیدار بحری سلامتی تہران کے فریم ورک کے بغیر ممکن نہیں

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں: ایران کے ایک سیکیورٹی عہدیدار نے روسیا الیوم سے گفتگو

گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

?️ 11 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)عام صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے

صیہونی فوجی گشتی نے شام کے شہر قنیطرہ پر چھاپہ مارا

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ پر صیہونی فوجی گشتی دستوں

مغربی جمہوریت اور اقوام متحدہ غزہ میں مردہ ہو چکی ہے

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں

غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو

غزہ میں اے ایف پی کے دفتر پر بمباری

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 41 صحافی

حکومت نے ملازمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 9 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے