نواز شریف کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی سے فنڈز دینے کی تجویز

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جانے چاہئیں۔

لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا، صوبوں کے بجائے این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سےخرچ نہیں ہوتے، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب منصوبے نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، پنجاب میں امن و امان کا معاملہ بھی بہت بہتر ہے، پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض پنجاب میں علاج کیلئے آ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

?️ 4 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ

امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مصر جا رہے ہیں

?️ 28 ستمبر 2025امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے

کورونا کی وجہ سے جمعہ سے نئی پابندیاں لگائی جائیں گی

?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ و ترقیات اسد عمر کا کہنا

نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع

خیبر پختونخوا میں امن وامان ہے نہ حکومت نام کی کوئی چیز، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 19 جنوری 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کا سی این این ٹیم اور انسانی حقوق کارکنوں پر حملہ

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقے حلحول میں صیہونی آبادکاروں نے انسانی حقوق

سامنے آئی عائزہ خان کی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے والے اور لوگوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے