?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک ہی راستہ ہے نواز شریف پاکستان آئیں اور عدالت کی جانب سے دی ہوئی سزا بھگتیں، مریم جرات کرتے ہوئے اپنی اور نواز شریف کی سزاوں کے خلاف التوا لینے کی بجائے روزکی بنیاد پر سماعت کی درخواست دے۔
چچا قومی حکومت اور مریم قومی مفاہمت کی بات کرتی نظر آتی ہے،شین پر میم حاوی ہوگئی ہے،نواز شریف پولومیچ، شادیاں اٹینڈ، پارک میں واک اور وہاں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی شادیاں،پورا خاندان،کاروبار ملک سے باہر ہے تو پاکستان کیا لینے آتے ہیں،اقتدار میں صرف لوٹ مار کرنے آتے ہیں، سیاست کو ن لیگ نے اپنا کاروبار بنا لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اہم ملکی اور سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ ایون فیلڈ فیصلوں اور سزاں کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوئی،ان کی جانب سے 7سال سزا کے خلاف اپیل میں 10مرتبہ التوا لیا گیا،قانون سے بھاگنے کی وجہ کیا ہے، ایک طرف نواز شریف کو سزا ہوئی تو وہ ملک سیباہر بھگوڑے بن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مریم صفدر، التوا کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط اسی کیس میں لائے اور اپنا مذاق بنواایا تھا،ایوان فیلڈ محلات کی بینفشل آونرر مریم ہیں،مریم نے کہا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے جو کہ مذاق بنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق اقتدار میں آ مال بنا، اپوزیشن میں جا تو انتقام کا شور مچا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جولائی 2018میں شریف فیملی کی جانب سے سزاں کے خلاف اپیل دائر کی،کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ التوا کی بجائے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرانے کی بات کرتے،اب یہ کہانی نہیں چلے گی، شہباز پر ٹی ٹیز،مریم پر ایون فیلڈ کیس ہے،انہوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،ان کا راستہ ایک ہی ہے کہ سزاں کے عمل سے گزریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی ترقی پر کام کررہی ہے،حکومت تمام صحافیوں کے ساتھ ملکر پی ٹی ایم اے پارلیمنٹ میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کا ایک بل بلاول کی قائمہ کمیٹی میں رکا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ تعاون خطے اور عالم اسلام کے لیے فائدہ مند ہے: بن فرحان
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کے وزیر
جون
سعودی ولی عہد کو اپنے قتل کا خطرہ
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے
اگست
وہ راز جو نیتن یاہو نے فاش کیا
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست ہمیشہ سے میڈیا سنسرشپ کے ذریعے اپنے خلاف
جون
تل ابیب حکومت کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے مغرب کا محتاج
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: مغربی ایشیائی خطے میں صیہونی مجرمانہ حکومت کی طرف سے
اگست
امریکی-اسرائیلی مہلک خوراک فراہم کر رہے ہیں: الحوثی
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اگست
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے
فروری
دمشق کی اموی مسجد میں الجولانی کے عناصر کی مداخلت کی وجہ سے تنازع
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں شام کے معروف اپوزیشن رہنما
دسمبر