?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کے لیے محمد شہباز شریف کو نامزد کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے مریم نواز شریف کو نامزد کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’محمد نواز شریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔‘
قبل ازیں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مل کر حکومت بنائیں گے۔
مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے اور پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت، دہشت گردی یا مفاہمت سمیت پاکستان میں جو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ان کا حل نکالیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جس کسی کو بھی حکومت بنانے کی خواہش ہے وہ دو تہائی اکثریت لےآئے، ہم تسلیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ قوم کو بتا سکیں کہ ہم ملک کے لیے ایک ہیں، ہمیں پاکستان کے قرضوں کو کم کرنا ہے اور اپنے اختلافات ختم کرکے قوم کو آگے لے کر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پارلیمان وجود میں آنے والی ہے، مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کا شکر گزار ہوں اور نواز شریف سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں۔


مشہور خبریں۔
کیا سید حسن نصراللہ کی شہادت سے مزاحمتی تحریک شکست کھا جائے گی؟حماس کا بیان
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے سید حسن
ستمبر
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
مئی
مغرب ڈالر کے ناجائز استعمال سے اپنے حریفوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے:روسی وزیر خارجہ
?️ 2 ستمبر 2025مغرب ڈالر کے ناجائز استعمال سے اپنے حریفوں کو دبانے کی کوشش
ستمبر
ہالی ووڈ کے 1300 فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے انکار
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور
ستمبر
بن سلمان کو سزا نہ دینا امریکہ کے لیے خطرہ ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ممبر نے بتایا کہ جمال خاشقجی
مارچ
غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بحری محاصرے کے تسلسل پر زور: یمن
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن اپنی اصل موقف پر قائم ہے کہ وہ غزہ کی
جولائی
اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد
دسمبر
پاکستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد
اکتوبر