نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

مریم نواز شریف

?️

مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے، سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی، معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی غزہ اور لبنان میں نسل کشی کا انسانیت پر اثر:عراقی سیاستدان

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ

ایران پر امریکی حملے نے دنیا کو سنگین جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی

?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایران

نیتن یاہو کے مخالف اتحاد کی زور آزمائی

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کےسربراہ ، وزیر اعظم کے لئے حزب اختلاف کے

شہید سلیمانی کے نزدیک مسئلہ قدس کا کیا مقام تھا؟

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے محور میں اب تک کئی نامور اور ممتاز

مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں

اسرائیلی ہتھیاروں پر پابندی لگانے میں جرمنی کی ہچکچاہٹ کے پیچھے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایسا کرنے کی درخواستوں

ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے

حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے