?️
مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے، سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی، معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
شامی خواتین اور لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے سے خوفزدہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بینالملل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں قابلِ اعتماد رپورٹس
جولائی
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے
مارچ
صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں
فروری
بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان
?️ 18 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی
جون
فوجی قوانین کے تحت مقدمات بین الاقوامی معاہدوں کے تحت منصفانہ ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہیں، وزیر قانون
?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ
جون
امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر
مئی
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے مستقل حل پر زور دیا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے
جون
جان بولٹن کا نیا وہم؛ جاپان ایران پر دباؤ ڈالے
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو
اپریل