نواز شریف، مریم سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

نوازشریف مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا الجولانی کے محل پر حملہ؛ شام اور امریکہ کے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:اسرائیل نے شام کے صدارتی محل جولانی کے قریب حملہ کر

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کا قتل

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام

اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ

?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ

ایک مہینے میں جو پاکستان میں واپس رپورٹ نہیں کرے گا اس کو نوکری سے نکال دیں گے: شیخ رشید

?️ 14 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ

زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟

?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش

امریکی جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے عراق میں امریکی اتحاد کی موجودگی کی

اسرائیل مغربی کنارے میں مستقل آبادیاتی تبدیلی چاہتا ہے: اقوام متحدہ

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تورک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے