?️
کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار کیے جانے والے نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں عدالتی احکامات کے بعدمقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمہ داران اور دیگر متعلقہ اداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کے معاملے کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ فیروز آباد تھانے میں عدالتی احکامات کے بعد درج کیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او فیروز آباد خوشنود جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اختیارات کا غلط استعمال اور رشوت ستانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران اور دیگر متعلقہ اداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کو آپریٹو سوسائٹی سے ذمے داران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی، مقدمے کی کاپی پہلے سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔نسلہ ٹاور کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیشی پولیس نے ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچ گئے۔پولیس کی جانب سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، دوسری تفتیشی پولیس ٹیم نے بھی سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی پہنچ کر سوسائٹی آفس سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
الاقصیٰ طوفان کا 404 واں دن ؛ غزہ کی صورتحال خوفناک
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اپنے 404ویں دن میں داخل ہو گئی
نومبر
مزاحمتی محور کے حملے کے دوران تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال کیا ہے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل
اگست
اردگان کے بیٹے کے خلاف امریکہ میں کیا ہورہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اور سویڈش استغاثہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے
جون
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری
پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق
ستمبر
صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
اگست
70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی، وینا ملک
?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے
نومبر