نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے نادرا کو بااختیار بنانے کے لیے قانون متعارف کروا دیا ہے تاکہ ٹیکس دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ایف بی آر کے ساتھ لوگوں سے متعلق ریکارڈ اور معلومات فراہم کی جاسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2022 کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں، اس میں خاص طور پر ایف بی آر کو بااختیار بنانا شامل ہے جس کے تحت وہ یوٹیلیٹی کمپنیوں سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا کہہ سکتے ہیں یا ان کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے گریز کر سکتے ہیں۔

ترامیم کے مطابق نادرا، اب ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے حوالے سے شہریوں کی ذاتی معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کرے گا، مثلاً اس میں ٹیکس دہندگان یا نادہندگان کی شناخت کرنا، آمدن، رسیدوں، اثاثوں، جائیدادوں، واجبات، اخراجات یا لین دین کی تفصیلات فراہم کرنا شامل ہے جو تشخیص سے رہ گئی ہوں یا کم شرح پر تشخیص کی گئی ہوں یا پھر انہیں غلط درجہ بندی میں شمار کرلیا گیا ہو۔

مجوزہ بل نادرا کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کی آمدنی اور ٹیکس کا حساب لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت، ریاضی یا شماریاتی ماڈل یا کوئی دوسرا جدید ڈیوائس یا حساب کتاب کا طریقہ استعمال کرے۔

ایف بی آر اس حساب سے متعلق اس شخص کو مطلع کرے گا جس پر شرائط، اقساط، چھوٹ، جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج اور وقت کی حدود سے مشروط رقم ادا کرنا لاگو ہے۔

یہ بل ایف بی آر کو گیس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ان افراد کے گیس اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا اختیار دیتا ہے جو سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوتے، اس میں وہ مطلع شدہ پہلے درجے کے ریٹیلرز بھی شامل ہیں جو رجسٹرڈ ہیں لیکن بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ مربوط نہیں ہیں۔

ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) جدید ترقی اور بدلتے ہوئے تجارتی رجحان کو ترتیب دینے کے لیے ہر 5 سال بعد اپنی ہم آہنگ اشیا کی تفصیل اور کوڈنگ سسٹم (ایچ ایس) کو اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

آخری ایچ ایس ورژن 2017 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، ایچ ایس کے نام کی موجودہ ترامیم یکم جنوری 2022 سے لاگو ہو چکی ہیں، پاکستان ایچ ایس کنونشن کا دستخط کنندہ ہے اور اس پر ایچ ایس 2022 ورژن کو اپنانا لازم ہے، پاکستان میں اس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

کسٹم ایکٹ میں ترامیم کے مطابق اسمگلنگ کی تعریف کو وسیع کردیا گیا ہے تاکہ اس خطرے کو روکنے کے لیے ضروری اشیا کی پاکستان سے سرحدی اور ساحلی علاقوں سے اسمگلنگ کو شامل کیا جا سکے۔

تجارت اور صنعت کی سہولت کے لیے کسٹمز ایکٹ (1969) کی دفعات کو پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) ایکٹ (2021) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں جو دیگر سرکاری اداروں کے انضمام کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

تجارت کو آسان بنانے اور حکومتی محصولات کی وصولی میں تاخیر سے بچنے کے لیے عارضی تشخیص کو حتمی شکل دینے کے لیے موجودہ 9 ماہ کی ٹائم لائن کو کم کر کے 4 ماہ کر دیا گیا ہے۔

ویئر ہاؤسنگ پیریڈ میں توسیع سے متعلق اختیارات کسٹمز کے ایڈیشنل کلکٹر کو تفویض کیے گئے ہیں تاکہ توسیع کی درخواستوں کی منظوری میں تیزی لاتے ہوئے تجارت کو آسان بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے دوران 800 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: یورو میڈ انسانی حقوق واچ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت

ایکس پر فیس بک میسینجر جیسا مکمل الگ چیٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کا امکان

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈائریکٹ میسیج

اگر رفح پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل کو ہتھیار نہیں دیں گے: بائیڈن

?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی

سابق وزیر خزانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں

امریکی حکومتی اداروں کو بند کرنے کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کی آخری تاریخ قریب آتے

اسرائیل کے جنگی جرائم کے جواب میں دا سلوا کی جرات اور عرب سراب کی خاموشی

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے 37ویں سربراہی

خیبرپختونخوا: وزیر اعلی ہاؤس کے 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

?️ 1 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ

رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے