?️
لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔اگر عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں ہیں۔ این این آئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔
انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے بلکہ اسے ریگولیٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اور اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موقف بدلنے میں تیز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔
انہوںنے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو ملکی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمران پارٹی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعظم اور وزرا کی سیکیورٹی فورا واپس لے لی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی
?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں
جون
افغانستان سے نکلنا امریکی فوج کے لیے کیسا رہا؟امریکی سیاستداں کی زبانی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق نائب صدر نے جو بائیڈن کی حکومت
ستمبر
طوفان الاقصیٰ میں حزب اللہ کا کردار
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کو بھی دیگر مزاحمتی قوتوں کی طرح فلسطینی
جولائی
آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف کی زیر صدارت 245 ویں کور کمانڈرز
دسمبر
غزہ میں صیہونی فوج کا بڑھتا جانی نقصان
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی
دسمبر
اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی
دسمبر
حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر
اگست
صہیونیوں کے ہاتھوں شامی عوام کی سلامتی خطرے میں
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، صہیونی فورسز نے جنوبی شام میں اپنی موجودگی
جنوری