نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

?️

لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔اگر عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں ہیں۔ این این آئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے بلکہ اسے ریگولیٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اور اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موقف بدلنے میں تیز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو ملکی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمران پارٹی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعظم اور وزرا کی سیکیورٹی فورا واپس لے لی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر بین الاقوامی قبضے اور ٹونی بلیئر کی صدارت کا کیا منصوبہ ہے؟

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: جیسے جیسے صہیونی ریاست غزہ میں اپنا نسل کشی مہم

نئے سال کا مالی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

?️ 11 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مالی سال 2022-2021کے لیے 8ہزار کھرب روپے سے زیادہ

مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ

?️ 25 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں انفراسٹرکچر

پاکستان کی اسرائیل کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل

چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔ اسحاق ڈار

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ

سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد

?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان

ہیبرون پر صیہونی حملہ؛ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے