نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا

شوکت ترین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے  پارلیمنٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب کی بجائے 264 ارب کے اقدامات ہوسکتے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ذریعے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا، بجٹ کی مشاور ت میں سینیٹ کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا

ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں، تمام فریقین سے بات چیت کے بعد پالیسی انفورسمنٹ کے اقدامات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا، ماضی میں ایف بی آر کے نوٹسز کو نظرانداز کردیا جاتا تھا، ایف بی آر کے نوٹسزنظر انداز کرنے والوں کو نقصان ہوگا، ٹیکس افسر کسی کو ہراساں نہیں کرسکے گا، لیکن کسی ٹیکس چور کیلئے کوئی رعایت بھی نہیں ہوگی۔

اسی طرح 21 جون کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اس کو جعلی بجٹ کہا جارہا ہے، جبکہ پہلی بار کسی حکومت نے غریب کا سوچا ہے، فوڈ امپورٹ کرنا پڑ رہی ہے، اسی لیے فوڈ مہنگی ہوئی ہے۔ دالیں امپورٹ کرتے ہیں، کیوں ہم نے پچھلے دس سالوں میں فوڈ پر توجہ نہیں دی، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں، ڈالر مہنگا ہونے سے ہمیں عالمی سطح پر بڑھی قیمتیں متاثر کررہی ہیں، ہم پاکستان میں پیداوار کو بڑھائیں گے، کنسٹرکٹو بجٹ لے کرآئے ہیں، انڈسٹری اور زرعی سیکٹر کو اٹھائیں گے۔ اس بار بجٹ میں برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

?️ 23 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک

صیہونی فوجیوں کا الجزیرہ کے دفتر پر حملہ 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی

شام میں ترکی اور اسرائیلی حکومت کو درپیش منظرنامے

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو شام میں بشار الاسد کی حکومت کے

نیتن یاہو عدالتی کاروائی سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؛ اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر کرپشن کے الزامات اور

سینیٹ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا

?️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایک ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد

کورونا کی وجہ سے حکومت نے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے