نئے ایئرچیف مارشل  ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی

نکسی بھی چیلنج کے مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں: ایئر چیف

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سبکدوش ہوگئے ہیں اور نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں، جےایف17تھنڈرطیاروں نےسبکدوش ہونیوالےایئرچیف مجاہدانورخان کوسلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سبکدوش ایئر چیف مجاہد انور خان نے اپنے خطاب میں نئے ایئرچیف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مجاہد انور خان نے کہا کہ  ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔ اتحاد ہی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے، پاک فضائیہ ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینا میرے لیے فخر ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔ ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق 17 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ظہیر احمد بابر کو ائر چیف مارشل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔

ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائر اسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے 1986ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکوارڈرن، آپریشنل ائربیس اور ریجنل ائر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں۔ظہیر احمد بابر کمبٹ کمانڈرز اسکول ائر وار کالج اینڈ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز یو کے گریجویٹ ہیں ۔ خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

مشہور خبریں۔

ایمازون کمپنی پر ایک ارب 28 کروڑ جرمانہ  عائد

?️ 10 دسمبر 2021روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی  ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون  پر ایک

ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین

?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے

اقوام متحدہ کو سعودی گمراہ کن پروپیگنڈے کے ساتھ نہیں چلنا چاہیے:انصاراللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر

صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی

وزیر داخلہ نے بھی امریکی فوجی اڈے کی تردید کر دی

?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے

رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں

ہم روس کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: کشیدا

?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں:  جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے پیر کو پارلیمنٹ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے