🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اعلان آج ہو گا۔واضح رہے کہ امیر کے انتخاب کے لیے صدر انتخابی کمیشن نے رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن شامل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے، صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم اعلان کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ نئے امیر جماعت اسلامی کی مدت 2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی، امیر جماعت اسلامی کا ہر پانچ سال بعد انتخاب دستوی تقاضا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کا انتخاب آئندہ پانچ سال کے لیے ہو رہا ہے، جماعت اسلامی کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ ہر رکن اور کارکن کی ہے۔
قیصر شریف نے بتایا کہ ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا، امیر جماعت کے لیے تین ناموں میں سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اراکین جماعت ان تین کے علاوہ بھی کسی کو ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں۔
مشہور خبریں۔
صارفین کے لئے گوگل کروم میں تین زبردست فیچرز متعارف
🗓️ 5 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے
فروری
جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے، جسٹس منصور
🗓️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس
جنوری
فرانس میں انقلابی نوجوان کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی پولیس کو حال ہی میں فرانسیسی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد
جولائی
برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں
🗓️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے
مئی
صیہونیوں کا آگ سے کھیل
🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومتیں فلسطینیوں کا خون بہانے اور انتہا پسندی نیز جرائم
مئی
نیتن یاہو عملی طور پر اسرائیل میں قید
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
نومبر
عدلیہ کو آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی
مارچ
غزہ میں اے ایف پی کے دفتر پر بمباری
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 41 صحافی
نومبر