میگا کرپشن اسکینڈل کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میگا کرپشن اسکینڈل کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں کل اہم پیشرفت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو کل کارروائی کے دوران اہم دستاویزات ملے۔ نئی پیشرفت میں بہت زیادہ رقم کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ اسپتال کو بطور فرنٹ آفس کے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اور اسپتال کی ایمبولینس کو متعلقہ دستاویزات کی ٹرانسپوٹیشن کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے چھاپے کے دوران بہت سی چیزیں سامنے آئیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ابتدائی تحقیقات ہیں اور مزید رقم سامنے آئے گی۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم باہر بھیج کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ اور منی لانڈرنگ کے ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم ایف آئی اے ٹیم نے ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی چیز نہیں تھی تو پھر ریکارڈ کو جلانے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ کرپشن کا بہت بڑا کیس ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پیشرفت ہو گی۔ اس دھندے میں ملوث افراد خود کو قانون کے حوالے کریں۔

مشہور خبریں۔

جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے

عرب، ایران اور ترکی کی مثلث اسرائیل کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے خلاف کھڑی ہوسکتی ہے: المیادین

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: مصری سیاستدان حمدین صباحی نے المیادین کے خصوصی پروگرام "فی

غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم

?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے

امریکہ نے یمن سے متعلق 13 شخصیات پر پابندیاں عائد کی

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:  جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے

پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام

پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے