?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جیل حکام کی طرف سے جمع کروائی گئی سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ چیک اپ کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے، طبی معائنہ پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے، ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی، اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کیا گیا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے، جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کیسے صیہونیوں کی خدمت کر رہا ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے قیام سے لے کر اب تک
فروری
رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
?️ 22 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات
مارچ
حزب اللہ کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب الله نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اڈوں پر
اکتوبر
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست
خون سنوار نے آزادی کا نقشہ کھینچا: طالبان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں:طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے حماس کے سیاسی رہنما
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے
اپریل