?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جدید دور میں میڈیا کی بہت زیادہ اہمیت ہے میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،چھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قانون فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، خاتون اول سے متعلق طلاق کی جھوٹی خبریں چلائی گیئں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، جدید دور میں میڈیا کی بہت اہمیت ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور پیکا آرڈیننس میڈیا پر قدغن سے متعلق نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق جھوٹی خبروں میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے، یہ قانون ان لوگوں کے لیے جو پبلک آفس ہولڈر یا سلیبرٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا آئین میں کہیں دکھا دیں کہ فیک نیوز ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی نے اگر اس قانون کو مسترد کر دیا ہے تو کیا وہ فیک نیوز چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ قانون فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، فیک نیوز کا 6 مہینے میں ٹرائل ہوگا اور 2 سال کی جگہ 5 سال سزا ہو گی، جھوٹی خبر ناقابل ضمانت جرم ہو گا اور 6 مہینے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو ہائیکورٹ متعلقہ جج سے پوچھے گا، جج ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کر سکا تو اس کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی، خاتون اول کے حوالے سے طلاق کی خبریں چلائی گئیں، پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، یہ ایکٹ آئین سے متصادم نہیں ہے اور ایچ آر سی سپی ایسا نہیں کہہ سکتا کہ فیک نیوز ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ کا آرڈیننس جاری ہو رہے ہیں، کیا ہم نہیں چاہتے کہ غلط خبر اب نہیں ہونی چاہیے، معاشرے کی بنیاد جھوٹ پر ہو تو کیا معاشرہ بنے گا۔
مشہور خبریں۔
ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں ہونے
اپریل
طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ پیش
اکتوبر
سوڈان میں سیاسی معاہدے کا حتمی ڈھانچا دستیاب ہوا
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک بیان میں سوڈان کی گورننگ کونسل نے موجودہ بحران کے
فروری
نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی
اپریل
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی
مارچ
بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر زور
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک گورنرز کے اجتماع
فروری
یوم تقدیس قرآن: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے
جولائی