?️
اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر 2023 میں ہوں گے، سیاست دان ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کے 8 ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔ انہیں سمجھ آنی چاہیے پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے، مستقبل میں سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔
میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے (ش) نکلے گی ۔ آزاد کشمیر انتخابات میں بھی کہہ دیا تھا کہ پیپلز پارٹی دوسرے جب کہ (ن) لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی اور ویسا ہی ہوا۔ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا یہ وزیر اعظم عمران خان کو ہی پتہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے، یہ سب بے گناہ ہیں اور یہ کل 6 لوگ تھے، اسلام آباد حساس شہر ہے، خطرات ہیں لیکن موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ لال حویلی کے قریب فائرنگ سے گھبرانے والے نہیں ،مجھ پر بھی حملے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے نور مقدم قتل کے ملزم کو گولی مار دوں۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کرکے صوبائی حکومت اپنا نقصان خود کرے گی، انہیں وزیر اعظم کے اسمارٹ لال ڈاؤن کی نقل کرنی چاہیے۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب آپ اچھی اچھی خبریں سنیں گے، حکومت کے آخری دو سال صرف غریبوں کے لئے کام کروں گا، لئی ایکسپریس بن گئی تو سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ یورپ کو کمزور کرنا چاہتا ہے: روس
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ یورپیوں کو
مارچ
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
نومبر
لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کا فائرنگ بند کرنے پر اتفاق
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج
فروری
ٹرمپ کے براہ راست جنگ میں داخل ہونے کے ممکنہ نتائج
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: ۱۳ جون کی صبح کے ابتدائی اوقات میں، صہیونی ریاست کی
جون
محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل
مارچ
امریکہ اور صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب ملے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ اور طالبات کے اجتماع سے
نومبر
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین
اپریل