🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے جبکہ فیصلے کرتے وقت ججز کو خوف ختم کرنا پڑے گا۔
لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب میں جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی غلط کام کرنے سے بہتر ہے آپ عہدہ چھوڑ دیں، چھوٹی سی تعداد نے بار، سیاسی جماعتوں، اداروں اور نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہی سسٹم کو اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ججز بےیقینی کی صورتحال کا شکار ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے منصفی کے دوران کبھی دباؤ نہ لینےکا دعویٰ کیا اور واضح کیاکہ انہوں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان کا استعفیٰ نظام کے خلاف بغاوت ہے۔
یاد رہے کہ 2 فروری کو جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا تھا۔
انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا اور وہ سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔
جسٹس شاہد جمال کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا تھا کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے۔
انہوں نے کہا کہ اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس شاہد جمال نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اپنے استعفے میں 4 اشعار بھی لکھے تھے۔
مشہور خبریں۔
صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:آج صبح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں رہائشی
دسمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
خانہ خدا کے 15 لاکھ سے زائد عرفات پہنچے
🗓️ 15 جون 2024سچ خبریں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر سعودی کیلنڈر کے مطابق 9 ذی الحج
جون
یورپ میں توانائی کا بحران لوگوں کی خوراک تک پہنچ گیا ہے:بلومبرگ
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:توانائی کے بحران نے انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں
اگست
سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات
اکتوبر
سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد
🗓️ 5 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے
اپریل
توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
🗓️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
مارچ
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
🗓️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون