مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے اوپر رہی، جس کی بنیادی وجہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 23 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 41.13 فیصد رہی، اس کی بنیادی وجہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔

گیس کے بعد وہ دیگر اشیا جن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں سگریٹ (94 فیصد)، آٹا (88.2 فیصد)، پسی مرچ (81.7 فیصد)، ٹوٹا باسمتی چاول (76.6 فیصد)، لہسن (71 فیصد)، ایری-6/9 چاول (62.3 فیصد)، مردانہ چپل (58 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، برانڈڈ چائے (53 فیصد)، گڑ (50.8 فیصد) اور آلو (47.9 فیصد) شامل ہیں۔

اس کے برعکس پیاز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 36.2 فیصد کمی واقع ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر (18.1 فیصد)، سرسوں کا تیل (4 فیصد) اور گھی (2.9 فیصد) سستا ہوا۔

تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر اشیا کی قیمتوں میں پچھلے ہفتے کے برعکس کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی، جب گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں رد و بدل کا اندازہ لگانے کے لیے حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کو استعمال کیا جاتا ہے جوکہ پچھلے ہفتے 309.09 کے مقابلے میں فی الحال 308.90 پر ہے۔

ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

جن اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ان میں لہسن (4.6 فیصد)، پیاز (2.4 فیصد)، چکن (1.8 فیصد)، آلو (1.7 فیصد)، دال مسور (1.01 فیصد)، ایل پی جی (0.8 فیصد) آگ جلانے کے لیے لکڑی (0.6 فیصد)، آٹا (0.54 فیصد)، ماچس (0.52 فیصد)، دال مونگ (0.52 فیصد) اور سادہ روٹی (0.47 فیصد) شامل ہیں۔

اس کے برعکس جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی آئی، ان میں ٹماٹر (5.8- فیصد)، گھی (1.4- فیصد)، کوکنگ آئل (1.3- فیصد)، کیلا (0.9- فیصد)، گھی (0.82- فیصد)، انڈے (0.33- فیصد) چینی (0.2- فیصد) اور پیکٹ والی چائے (0.17- فیصد) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح رواں برس مئی کے آغاز میں ریکارڈ 48.35 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہوگئی تھی تاہم 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 40 فیصد کو عبور کرگئی۔

مشہور خبریں۔

بحران استحصال؛ تل ابیب یوکرین کے یہودیوں کی مقبوضہ فلسطین منتقلی کا ڈھول پیٹ رہا ہے

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت دنیا بھر کے یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی یہودی سازی کا منصوبہ اور عرب رہنماؤں کی خاموشی

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے پہلے فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے، انہیں

موساد کے سابق سربراہ کی سائبر کمپنی کی متحدہ عرب امارات میں سرگرمیاں شروع

?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ موساد

مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے

?️ 15 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ

اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا خدشہ

?️ 3 دسمبر 2025 اسرائیل حساس سکیورٹی موڑ پر، چھ محاذوں پر ممکنہ تصادم کا

برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں

?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے

مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے