?️
کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے مہنگائی اورکرپشن کی فکر ہے ،میں اپنا نیب کیس بھول چکا ہوں۔
خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال دیتے ہیں آپ اپنی بات کریں، مہنگائی کا ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دیں گے، ٹماٹرمنہگا، آلو مہنگا لیکن این آر او نہیں دوں گا، تنخواہیں نہیں بڑھ رہی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں: براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 16 روپے لیٹر پیٹرول میں اضافہ ہوا، تنخواہیں بالکل نہیں بڑھائی گئیں، بی آرٹی بند ہے، شہروں کی تباہی ہے، جھوٹ پر گزاراہے، غریبوں کی جیب سے پیسے نکال کرحکومت چلا رہے ہیں، پھر بھی حکومت نہیں چلا پا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی دور میں کسانوں کو فصل کی قیمت ایسی ملتی تھی کہ خوشیاں ہوتی تھیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 16سترہ ماہ سے بند ہوں، ثبوت ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں کچھ نہیں ملا، ترجمہ کسی زبان میں بھی کریں یہ بچتے نہیں، 7 فیصد کرپشن ریٹ بڑھنا مذاق نہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ تین فیصد کرپشن ختم کردوں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسفہ تھا جہاں لیڈر کرپٹ ہو وہاں کرپشن ہوتی ہے۔
خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نیب اور دوسرے ادارے ہتھکنڈے ڈالنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ہرچیز کا ایک وقت ہوتا ہے، استعفے دے کرا یوانوں کوخالی کیوں چھوڑیں، اوپن میرٹ تو چیئرمین سینٹ کے زمانے میں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کی کوشش رہی کہ بات ہو مگر حکومت تیار نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی
جنوری
اسرائیلی منصوبہ، قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا ہے
?️ 26 ستمبر 2025اسرائیلی منصوبہ، قبلہ اول کو مسلمانوں سے خالی کرانا ہے مسجدالاقصی کے
ستمبر
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
روس اور ایران کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں: امریکہ
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے پیر
فروری
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
مجھے چین کا سفر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: ٹرمپ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چینی
جولائی
پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے اعلان کیا کہ
جون
الجولانی کا نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:ابومحمد الجولانی نے شام میں اپنی سربراہی میں نئی کابینہ
مارچ