مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ

مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں

?️

کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے مہنگائی اورکرپشن کی فکر ہے ،میں اپنا نیب کیس بھول چکا ہوں۔

خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال دیتے ہیں آپ اپنی بات کریں، مہنگائی کا ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دیں گے، ٹماٹرمنہگا، آلو مہنگا لیکن این آر او نہیں دوں گا، تنخواہیں نہیں بڑھ رہی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں 16 روپے لیٹر پیٹرول میں اضافہ ہوا، تنخواہیں بالکل نہیں بڑھائی گئیں، بی آرٹی بند ہے، شہروں کی تباہی ہے، جھوٹ پر گزاراہے، غریبوں کی جیب سے پیسے نکال کرحکومت چلا رہے ہیں، پھر بھی حکومت نہیں چلا پا رہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پی پی دور میں کسانوں کو فصل کی قیمت ایسی ملتی تھی کہ خوشیاں ہوتی تھیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  16سترہ ماہ سے بند ہوں، ثبوت ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں کچھ نہیں ملا،  ترجمہ کسی زبان میں بھی کریں یہ بچتے نہیں، 7 فیصد کرپشن ریٹ بڑھنا مذاق نہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ تین فیصد کرپشن ختم کردوں گا۔اُن کا کہنا تھا کہ  عمران خان کا فلسفہ تھا جہاں لیڈر کرپٹ ہو وہاں کرپشن ہوتی ہے۔

خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نیب اور دوسرے ادارے ہتھکنڈے ڈالنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ہرچیز کا ایک وقت ہوتا ہے، استعفے دے کرا یوانوں کوخالی کیوں چھوڑیں، اوپن میرٹ تو چیئرمین سینٹ کے زمانے میں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کی کوشش رہی کہ بات ہو مگر حکومت تیار نہیں تھی۔

 

مشہور خبریں۔

خلیج فارس میں چین کا سست اور مستحکم اثر و رسوخ

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:خلیج فارس ایک ایسا خطہ ہے جو مختلف سیاسی، اقتصادی اور

کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز

ہم ملک کا ایک بالشت بھی نقصان کو قبول نہیں کریں گے، امریکہ اور ترکیہ کو جانا ہو گا: شامی وزیر خارجہ

?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں:  شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے دمشق اور اردن

اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے

سینیٹ: قومی سلامتی میں معاونت کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام

چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں

اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض

?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات

سندھ کی 3 مخصوص نشستوں کے ووٹ کو فیصلہ کن ہونے پر صدارتی انتخاب میں کاؤنٹ نہ کرنے کی ہدایت

?️ 8 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے