مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

?️

لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں، غریب لوگوں کے پاس ایک وقت کے کھانے کے پیسے نہیں۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، 3 دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئیں۔

عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی ۔ رمضان پیکج سے کام نہیں چلے گا، رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عوام کو ریلیف نہ ملا تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آج یہ حالات ہوگئے ہیں کہ لوگوں کے پاس ایک انجکشن خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے۔

ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لینے والی خواتین جیل میں ہیں، تین دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے۔

فارم 45 میں ہارنے والے فارم 47 میں جیت گئے، عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے۔ 9 مئی کا واقعہ بیچنے والے آج 9 فروری والے بن چکے ہیں، عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، ان کے ظلم، جبر اور زیادتی کو عوام نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 ،الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے ریٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔الیکشن کمیشن نے یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی تھی۔ یاسمین راشد کے وکیل اور پارٹی رہنما ایڈووکیٹ احمد اویس نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جتوانے کی عجلت میں 74 ہزار ووٹوں کا فرق لے آئے، کمشنر راولپنڈی کی بات یہاں بھی ثابت ہوئی، پاکستان کی تاریخ کے بدترین دھاندلی والے الیکشن ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہآئین کاتقاضا ہے کہ دھاندلی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ

عراقی وزیراعظم اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں جنگ روکنے پر زور دیا

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سیکرٹری

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

صدرمملکت کی جانب سے معذور افراد کیلئے اسٹیٹ بینک پالیسی کا اجرا

?️ 22 جون 2021کراچی(سچ خبریں) صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معذور افراد

بوریل یوکرین کے لیے آنسو بہاتا ہے لیکن اسے شام اور عراق کے لوگ دیکھائی نہیں دیتے

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  لبنان کی عرب یونٹی پارٹی کے سربراہ وام وہاب نے

امریکی ایلچی کا بیان حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا لبنان کا اندرونی معاملہ ہے

?️ 22 جولائی 2025امریکی ایلچی کا بیان حزب اللہ کا غیر مسلح ہونا لبنان کا

کیا ٹرمپ ایران میں شکست کو چھپانے کے لیے کیوبا میں فتح کے خواہاں ہیں؟

?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں: پیٹریشیا مارینز، فوجی تجزیہ کار نے لکھا کہ کیا

غزہ کی صورتحال پر چین کا اظہار خیال

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: چین اور مصر کے صدور نے اجلاس میں غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے