?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین پڑھائی یا نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ-19 پر ترقی پسند پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین خصوصی طور پر ان افراد کے لیے ہے جو کام یا پڑھائی کے لیے ان ممالک کا سفر کررہے ہیں جو کچھ مخصوص ویکسین ہی تسلیم کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعہ کو بتایا تھا کہ امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئیں موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں اور ویکسین لگنے کے بعد عوام معاشی اور سماجی زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔
امریکی سفارتخانے میں ناظم الامور اینجلا پی ایگیلر نے کہا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی 25 لاکھ موڈرنا ویکسین پاکستان کو کووڈ-19 کے بحران سے نکالنے اور جان بچانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ کوویکس اور یونیسیف سمیت پاکستانی حکومت اور ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں کہ جلد از جلد ویکسین تقسیم کی جائیں۔
جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ امریکا 2021 اور اس کے بعد پاکستان کو کتنی خوراکیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ہم ہر ملک کے لیے خصوصاً لاجسٹک، انضباطی اور دیگر امور کے ذریعے کام کرتے ہیں اور اس کے بعد مخصوص ویکسین اور مستقبل میں عطیہ کی جانے والی مقدار کا تعین کیا جائے گا۔
پاکستان کو فراہم کی گئی 25 لاکھ ویکسین کی یہ کھیپ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں ویکسین کی آٹھ کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر محفوظ ویکسین کی یکساں فراہمی ہے تاکہ کووڈ-19 کا خاتمہ کیا جا سکے۔
امریکا نے ان 8 کروڑ ویکسین کے علاوہ کوویکس کی عالمی امداد کے لیے 4ارب ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے عوام کی ویکسین تک رسائی میں مدد کر سکے۔
جمعہ کو عطیہ کی گئی ویکسین کے علاوہ امریکا نے پاکستانی حکومت کے ساتھ شراکت داری کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ-19 کے سلسلے میں معاونت کے لیے تقریباً 5کروڑ ڈالر کی امداد بھی فراہم کی ہے مئی میں پاکستان کو کوویکس کے عالمی کوٹے سے 12 لاکھ ایسٹرا زینیکا ویکسینز بھی موصول ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ جانے کے خواہشمند سمندرپار پاکستانی کئی دنوں سے عرب ممالک کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کی عدم فراہم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور چند دن قبل ہی اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹر میں مشتعل مظاہرین نے ویکسین نہ ملنے پر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے ویکسینیٹرز کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین کے ڈیٹا کے غلط اندراج اینٹریز اور جعلی ریکارڈ اپ لوٹ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے شکایات موصول ہونے کے بعد ان ویکسینز کے ڈیٹا کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا اور کسی بھی قسم کی بد انتظامی سے بچنے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
چار رکنی فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی مبینہ جعلی اندراج کی روک تھام اور اسٹاک کی سخت مانیٹرنگ کرے گی جس کے کنوینر ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف ہیں جبکہ اس کے علاوہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آئی ایس ڈی یو احمر خان، ڈپٹی سیکریٹری ورٹیکل پروگرام سیدہ رملہ اور ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل طارق خواجہ شامل ہیں۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ویکسین کے استعمال، ضیاع اور اسٹاک کا ڈیٹا مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ بدانتظامیوں اور جعلی اندراج کا ریکارڈ بھی مرتب کرے گی۔


مشہور خبریں۔
مشرقی عراق میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی فوج کے جنگجوؤں نے سنیچر کی شام کے وقت
ستمبر
پیکا ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک
فروری
تاریخ میں پہلی مرتبہ F-35 کے مار گرانے کا امریکہ نے اعتراف کیا
?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: سی این این اور سینٹکام کے ترجمان نے اعتراف کیا
مارچ
عراق|بغداد میں نئے امریکی سفیر کی تقرری/حارث کا مشن اگلے ہفتے شروع ہوگا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں نئے امریکی سفیر اگلے ہفتے عراق میں اپنا
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک بار پھر پوسٹر چسپاں، لوگوں سے 22مئی کو ہڑتال کرنے کی اپیل
?️ 14 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
شامی بحران کی اصلی وجہ کیا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر
جولائی
الاقصیٰ طوفانی جنگ میں مزاحمت کے لیے سید حسن نصر اللہ کی ایک بڑا تحفہ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
نومبر
تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر لانے سے لے کر تقسیم تک
?️ 24 جولائی 2025تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر
جولائی