?️
لاہور (سچ خبریں) مون سون بارشوں کا ممکنہ آٹھواں سپیل، وزیراعلی مریم نواز شریف نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں پیشگی انتظامات کا حکم جاری کر دیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس، ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے اور آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ سپیکرز پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز شریف نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو ایس ایم ایس مسیج بھیج کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور سیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے، پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ اور اداروں کو دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔
مریم نواز شریف نے دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کو ضروری اقدامات اور دریاؤں کے پارٹ میں مقیم آبادیوں کا فوری انخلا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
مصر بھی امریکی دھوکے کا شکار
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے نئے چیئرمین نے اعلان
اکتوبر
القاعدہ نے ایمن الظواہری کی موت سے متعلق امریکی بیانیہ کو مسترد کیا
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ
جنوری
امریکہ فردو کے جوہری سائٹ کو کیوں تباہ نہیں کر پایا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: تازہ رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ امریکا کے "جی
جون
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے: صہیونی اہلکار
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: سی ان ان ٹیلی ویژن چینل نے ایک اسرائیلی اہلکار
جنوری
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال
مارچ
حماس غزہ جنگ کی فاتح
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن
نومبر
فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی
اکتوبر