مولانا طاہر اشرفی نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو درست قرار دیا

?️

لاہور(سچ خبریں)  وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عید کے اعلان کے تناظر میں رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ بالکل درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس سلسلے میں روزہ قضا رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ جمعرات کو پہلی شوال تھی اور یہ کہنا کہ چاند کا اعلان صحیح نہیں تھا غلط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس رمضان کو عوام کی بڑی تعداد 30 روزوں کی امید کررہے تھے جبکہ عید 14 مئی کو متوقع تھی۔ دوسری جانب رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے عید کے چاند کا حتمی اعلان 12 مئی کی رات گیارہ بجے کے بعد کیا گیا جس سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی تھی۔

اس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے قوم سے ایک روزہ قضا رکھنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ رویتِ ہلال کمیٹی کے (مبینہ) متنازعہ فیصلے پر پوری رات روتے رہے تھے۔
مفتی منیب نے مزید کہا تھاہ کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

آج عید کی نماز میں بھی مفتی منیب نے کہا کہ وہ جمعہ 14 مئی کو اس روزے کی قضا رکھیں گے اور انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اگلے ماہِ رمضان سے قبل گرمیوں یا سردیوں میں جب چاہیں ایک روزے کی قضا پوری کرسکتے ہیں۔

اس کے ردِ عمل میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نہ روزہ قضا ہوا ہے اور نہ ہی ایک روزہ اعتکاف دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ثبوت میں انہوں نے ہلالِ شوال کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

مشہور خبریں۔

22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

ایران اور حزب اللہ کے خلاف صیہونی فوجی اہلکار کا فخر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی اہلکار نے ایران اور حزب اللہ کے خلاف معاندانہ

امریکہ کی سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ ریاض

پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان

?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما

اسحٰق ڈار کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا فیصلہ محفوظ، 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر

اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی

ایران کی طاقتور مسلح افواج بدلہ لیں گیں:ایرانی وزیر خارجہ

?️ 12 مارچ 2026ایران کی طاقتور مسلح افواج بدلہ لیں گیں:ایرانی وزیر خارجہ  ایران کے

23 مارچ یوم پاکستان، یوم تجدید اور یوم قرارداد پاکستان

?️ 23 مارچ 2021(سچ خبریں) 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں قراردادِ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے