?️
گلگت: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں.
ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت میں سیلاب اور کلاڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، گلگت میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے.
انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ملکوں میں ہوتا ہے، 2022 میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچائی، ہر سال ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور باقی صوبوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں.
شہباز شریف نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، این ڈی ایم اے اہم قومی ادارہ ہے اور بہت اچھا کام کر رہا ہے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دانش سکول کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا، سولر پارک کا منصوبہ ذاتی بنیاد پر دیکھ رہا ہوں، ذاتی نگرانی میں منصوبہ جلد از جلد مکمل کریں گے قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے جہاں وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی گلگت بلتستان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن وا مان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا.
مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں کئی فلسطینی خاندان مکمل طور پر
جون
حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد
جون
مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
?️ 1 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف
جولائی
مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ
?️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے
فروری
کشمیریوں کی جدوجہد حق و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے: مسرت عالم بٹ
?️ 28 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم
جنوری
گوگل کروم کے صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی
?️ 25 اکتوبر 2021نیویارک(سچ خبریں)بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ براؤزر کروم
اکتوبر
جارح یمن کے دردناک جوابات کا انتظار کریں: انصار اللہ
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:شام اور عراق کے خلاف امریکی جارحیت پر حکومت صنعاء اور
فروری
متحدہ عرب امارات کی زلنسکی کو اقتصادی پیشکش
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب
مارچ