موسمیاتی تبدیلی، تمام ادارے این ڈی ایم اے سے ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جس قسم کی پیشگوئیاں کی جارہی ہے ہمیں ابھی سےتیاری کرنا ہوگی، تمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا ہنگامی دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے انہیں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں موسم میں معمول سے 30 سے 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور نکاسِ آب کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری کرنا ہوگی اور مسائل کو حل کرنا ہوگا، این ڈی ایم اے کا چند ہفتے کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے، ہر دورے میں بہترین بریفنگ دی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے، این ڈی ایم اے کو جو بھی جدید آلات اور مشینری چاہیے ہوگی فراہم کرینگے، تمام اداروں کو این ڈی ایم اے کیساتھ مل کر تیاری کرنا چاہیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، صوبوں نے اچھی تیاری کے ساتھ بارشوں کا مقابلہ کیا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبوں کیساتھ کوآرڈی نیشن بہتر ہے۔

مشہور خبریں۔

صنعاء میں یمنی مسلح فوج کی بڑی فوجی پریڈ

?️ 23 ستمبر 2023ؤسچ خبریں:اس فوجی پریڈ میں مسلح فوج کو حال ہی میں فراہم

کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، اسحٰق ڈار

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے

نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے

نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:

ایران کی کامیابی نے دشمنوں کو ایرانی قوم کے حقوق تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا : جہاد اسلامی

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے امریکہ پر جنگ بندی مسلط کرنے

یمن میں جاری جنگ کا اصلی فاتح کون، یمنی عوام یا سعودی اتحاد؟

?️ 26 مارچ 2021(سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری جنگ کو

یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کا انکشاف

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 35 کروڑ روپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے