موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، پاکستان بار کونسل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر سوال اٹھا دیے گئے ہیں۔

بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے برابر کے مواقع فراہم کرنے چاہیے، یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جہلم، گجرانوالہ اور ضلع راولپنڈی میں نشستوں کی تقسیم میں عدم توازن دیکھا گیا، آبادی کے تناسب سے موجودہ حلقہ بندیاں انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔

بار کونسل کی جانب سے اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، شفاف انتخابات موجودہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی موجودگی میں ممکن نہیں، ان حالات کی روشنی میں الیکشن کمیشن ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔

بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے، بار کونسل کا پختہ یقین ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بار کونسل سپریم کورٹ بار کی مشاورت سے وکلا تحریک کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کے لیے جلد ہی ایک آل پاکستان نمائندہ کنونشن بلائے گا، وکلا کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہا بار کونسل جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 27 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرلیا

?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا

پرائس کنٹرول توانائی امور پر وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیے

?️ 8 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اعظم عمران خان نے آج توانائی

عمران خان قبل از وقت انتخاب معاملے پر شہباز شریف سے بات کرنے کو تیار

?️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

عمران خان کوچھوڑنے والےکا مستقبل ہی ختم ہو جائے گا:فوادچوہدری

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

آئی جی جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ معطل:شرجیل میمن

?️ 3 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے

اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ ایمپائر آگیا:شیخ رشید

?️ 7 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عدم اعتماد سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے