منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے، منشیات کا غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے، انسداد منشیات کیلئے مسلسل اور مشترکہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومتِ پاکستان منشیات کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، وزارت داخلہ اور انسدادِ منشیات فورس نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، ایک صحت مند و محفوظ پاکستان کی تعمیر میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ

اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ

صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی

وفاقی کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کی تصدیق ہو گئی

?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں

صیہونی حکومت فلسطین میں نسل پرستی قائم کرنے کی خواہاں

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنے نوآبادیاتی آباد کاری

مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو فردوس عاشق نے وارننگ دے دی

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)   تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق

نیتن یاہو کے جانے کا وقت آگیا ہے

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم کے اقتدار میں رہنے کے لئے حالیہ اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے