?️
لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے صمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،پنجاب اسمبلی کی خالی20 سیٹوں پر انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔
چند روز قبل لیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 اراکین کو نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 صوبائی اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نےچندروز قبل اس کیس میں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کیے تھے کمیشن نے 17 مئی کو ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اعلان آئندہ روز کو 12 بجے کیا جائے گا تاہم بعد میں اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خاص طور پر آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم ہے جو رواں ہفتے کے اوائل میں آیا تھا. آرٹیکل 63 (اے) قانون سازوں کو وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں، یا اعتماد کا ووٹ یا عدم اعتماد کا ووٹ، یا منی بل یا آئینی (ترمیمی) بل پر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹ دینے (یا پرہیز کرنے) سے روکتا ہے. اس آرٹیکل کی تشریح میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے خلاف ڈالے گئے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جاسکتا اور انہیں نظر انداز کیا جانا چاہیے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کے ووٹوں نے حمزہ شہباز کو اکثریت حاصل کرنے میں مدد دی، انہوں نے مجموعی طور پر 197 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سادہ اکثریت کے لیے 186 ووٹ درکار تھے. یوں اگر پی ٹی آئی کے قانون سازوں کے 25 ووٹ ان کی تعداد سے نکال دیے گئے تو وہ اپنی اکثریت کھو دیں گے۔


مشہور خبریں۔
انارکلی دھماکے میں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد مزدور نکلے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے
جنوری
وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو
جون
مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، نااہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات میں
دسمبر
بلنکن کا ریاض کا دورہ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو
جون
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جمعہ کے روز
دسمبر
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ جنگ بندی کے نئے منصوبے کی تفصیلات
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر کے نئے منصوبے
اپریل
بھکر: علی امین گنڈاپور نے اہلکاروں پر فائرنگ کی پولیس کا الزام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بھکر پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق
مارچ