?️
سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ کو کہا کہ جہاں ماسکو اور تہران سخت امریکی پابندیوں سے نبرد آزما ہیں، روس ایران کے ساتھ تجارت کو بڑھا رہا ہے اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو فروغ دے رہا ہے۔
نوواک نے تہران میں کمپنیوں کے ساتھ ایک کاروباری میٹنگ میں بتایا کہ روس کی جانب سے غیر معمولی دباؤ کے باوجود، ہم تجارتی، اقتصادی، لاجسٹک، سرمایہ کاری، مالیاتی اور بینکنگ تعاون بڑھانے کی راہ پر گامزن ہیں روس اور ایران کے درمیان تجارت میں پہلے سہ ماہ میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوواک جو روس کے توانائی کے امور کی نگرانی کرنے والے روسی-ایرانی بین الحکومتی کمیشن کے سربراہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تہران کا سفر کیا ہے۔ 2021 میں ممالک کے درمیان تجارت میں 81 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 3.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئا ہے۔ تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ سطح قابل قبول نہیں اور دو طرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا وعدہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بہانے اور 2015 میں ایران کے جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے بعد امریکہ کی طرف سے ایران اور روس دونوں کی توانائی کی صنعتوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی بادشاہ کا وزیر اعظم سے شکوہ
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان
مئی
ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے
ستمبر
واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن
?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے
فروری
ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12
جولائی
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر
انسداد دہشتگردی مخالفین کو کچلنے کا سعودی حکومت کا بہانہ:اقوام متحدہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے سعودی حکام کی
مارچ
بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا
?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما
مئی
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر علی محمد خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد
جنوری