ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تمام وزرا، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزرا ناصر شاہ، جام خان شورو اور پوری کابینہ وزیراعلی کی ہدایات پر اضلاع میں دورے کر رہی ہے، پشتوں کی مضبوطی، نگرانی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس، آبپاشی اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال قابو میں ہے، حکومت نے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کی ہدایت ہے کہ عوام کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے، وزیراعلی سندھ براہِ راست انتظامات کی نگرانی اور روزانہ بریفنگ لے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے پاس اگلے 2 سالوں میں ہمیں تباہ کرنے کا منصوبہ ہے: لائبرمین

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: لائبرمین نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران ہمیں

اسرائیلی معاشرہ بدترین بحران کا شکار 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: روزنامہ زیمان اسرائیل نے اپنے منگل کے شمارے میں شائع ہونے

صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے خاندانوں نے اس ریاست کے وزیراعظم کی پالیسیوں

حماس اسرائیل مخالف حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے:صہیونی افسر

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

عربوں کی بے عملی سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مزید مغرور ہو گیا ہے: حماس

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت کی

ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس

عمران خان کو جیل کے اندھیرے کمرے میں رکھا گیا ہے، کوئی سہولت نہیں دی جارہی، وکیل نعیم پنجوتھا کا دعویٰ

?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے

اداکار فہد مصطفی کا بھارتی ٹیم پر طنز

?️ 8 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم پر نہایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے