?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ، موسمیاتی تغیرات دنیا بھر کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے،سوشل سیفٹی نیٹ ورک اور وسائل کے موثر استعمال کے حوالے سے حکمت عملی ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ بزنس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونٹی فوڈز، نٹ شیل گروپ کے زیر اہتمام بزنس سمٹ میں لیڈرز کا 7ویں ایڈیشن ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ میں اس اہم فورم پر مدعو کرنے پر آپ سب کا مشکور ہوں جس میں دنیا بھر کے کامیاب تاجر وسرمایہ کار اور کاروباری حضرات موجود ہیں۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امید ہے کہ اس سمٹ کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔
ہمیں ملکی معیشت و دیگر چیلنجز سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کے لئے موثر حکمت عملی اختیار ہوگی۔امید ہے کہ ملک کو سیکورٹی، معاشی، ماحولیاتی، سماجی اور بالخصوص آبادی میں ہوشربااضافے سے نمٹنے کیلئے اس پلیٹ فارم سے موثر تجاویز میسر ہوں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی استحکام کی جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات میں بہتری، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے تاجر برادری اور کاروباری حضرات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حکومت اور تاجروں کے مابین تعاون اور موثر حکمت عملی معاشی بحالی کی ضامن ہے۔معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے سازگار ماحول ناگزیر ہے۔ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔
اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے قابل عمل پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں سے سیکورٹی مسائل کا سامنا کیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے دنیا بھر کو درپیش موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے کہا کہ موسمیاتی تغیرات دنیا بھر کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ پاکستان بھی شدید ترین ماحولیاتی تغیرات سے متاثر ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیلاب، غیر معمولی بارشیں اور درجہ بتدریج مشاہدے میں آیا ہے۔موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کے مسائل میں بڑھتی ہوئی آباد ی بھی ایک سنگین مسئلہ ہے اوربڑھتی آبادی کے مطابق پلاننگ کی اشد ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت میں اضافہ اور غریب آدمی کے لئے بھی مسائل میں اضافہ ہوا ہے بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ غریب اور نادار افراد کی مدد کے لئے سوشل سیکٹر کو مضبوط بنانا ہوگا اور بی آئی ایس پی کے ذریعے پسماندہ طبقے کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل سیفٹی نیٹ ورک اور وسائل کے موثر استعمال کے حوالے سے حکمت عملی ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ملک ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ موثر حکمت عملی سے حالات کو بہتر بنایا جائے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی عالمی تنازعات کے حوالے سے کہ عالمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے اورغزہ میں جنگ بند کرانا دنیا کی سب سے اہم ترجیح ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری ظلم وبربریت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال بن چکی ہے اور پاکستان اس مسئلے کو دنیا کے ہر اہم فورم پر موثر انداز میں اٹھاتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے
مئی
"ڈروز”؛ ایک پراسرار ہزار سالہ شناخت کے ساتھ ایک مذہبی اقلیت
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: 1956 سے، ڈروز کے مردوں کو اپنے روحانی پیشوا کی
اگست
سعودی نیوم پروجیکٹ عربوں کے لیے صیہونیوں کا خواب
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ساتھ نیوم منصوبے کی شکل میں تعلقات قائم
اگست
صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی
جون
آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، وزیر خزانہ کو اگلے ہفتے معاہدہ طے ہونے کی توقع
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان،
مارچ
50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد
دسمبر
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی