?️
کراچی (سچ خبریں) معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔
شہرِقائد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کےتقاضوں کے مطابق علما مقرر کیے جائیں،26 ویں ترمیم میں سود سےمتعلق ترمیم خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سود کو ختم کرنے کے دستوری تقاضے کو پامال کیا جارہا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق سارے بینکوں کو ترمیم سے مستثنیٰ قرار دیا جارہا ہے۔
معروف عالمِ دین کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ہمارے اوپر مسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، اس حوالے سے بھی علما کرام نے اپنا موقف دینا ہے، ہمارے ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعیت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت ہے، دہشت گردی کا طوفان ملک پر مسلط ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے، دینی مدارس کا معاملہ بھی کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
’سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں،جلد پہنچ جائیگی‘، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 29 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی
نومبر
برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا
جولائی
کیا صیہونی ریاست اور صومالیہ کے درمیان تعلقات کی بحالی ممکن ہے؟
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں:صومالیہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں صیہونی وزیر خارجہ کے
دسمبر
غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کے جانی و مالی نقصانات کی نئی تفصیلات
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے حوالے سے
جنوری
امریکی سینیٹرز کی غزہ میں انسانی بحران پر تشویش
?️ 29 نومبر 2023جمہوری سینیٹرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان
نومبر
عراق کا قرض کتنا ہے؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مالیاتی مشیر
جنوری
صہیونی فوجی سروس سے فرار
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع
مارچ