?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 11 لاکھ 94ہزار 467 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 12لاکھ 56ہزار 512 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 33ہزار 85 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 10 فیصد اور گزشتہ سا ل مئی کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل میں ملک میں ایک لاکھ 21 ہزار 417 یونٹس اور گزشتہ سال مئی میں ایک لاکھ 6 ہزار 314 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں کاروں کے 71ہزار 449 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کےمقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی 92ہزار 554 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں موٹرسائیکلوں کے 10لاکھ 38ہزار 423 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موٹرسائیکلوں کے 10 لاکھ 85ہزار 930 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تھری وہیلرز کے 21ہزار 778یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تھری وہیلرز کے 18ہزار 98 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
ایرانی کورونا ویکسین کی برھتی مانگ
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی
جولائی
ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 9 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
اگست
ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی
جون
لوگ عراق اور اردن میں صیہونیوں کے خلاف سڑکوں پر
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج میں
نومبر
صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کو آگے
مارچ
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی
روس کا آرمینیا کے ساتھ ٹرمپ روٹ پر مشاورت اور تعاون کے لیے آمادگی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2025 روس کا آرمینیا کے ساتھ ٹرمپ روٹ پر مشاورت اور تعاون
دسمبر