🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62 فیصد کی سطح پر آگئی، جس کے باعث کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی دیکھی گئی ہے، ایک ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 18.62 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے میں جن17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافے کے بعد نئی قیمت 78 روپے71 پیسے ہوگئی ہے، لہسن 13 روپے55 پیسے فی کلو، دال چنا ایک روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے57 پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپے 54 پیسے اور دال مونگ کی قیمت68 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے۔
اسی طرح مٹن 2 روپے 45 پیسے، بیف ایک روپے 46 پیسے فی کلو، آٹے کا20 کلو کا تھیلا 2 روپے51 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں اشیاء میں 200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت25 روپے 85 پیسے کم ہوکر259 روپے 90 پیسے، آلو ایک روپے 70 پیسے ، پیازایک روپے 15 پیسے فی کلو، انڈوں کی قیمت میں3 روپے 83 پیسےفی درجن سستے ہوگئے ہیں۔ برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوکر 184 روپے 6 پیسے فی کلو، چینی کی فی کلوایک روپے 5 پیسے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 48 روپے 56 پیسے کم ہوگئی ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے خبردار کرتے ہیں،قدس کانفرنس کا اعلامیہ
🗓️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات
اپریل
مری اور گلیات میں طوفانی برفباری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
🗓️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز
جنوری
وزیر اعظم نے اسکول کھولنے پر لگائی روک
🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون کالز پر
اگست
میدانِ جہاد سے شہادت تک، سید حسن نصر اللہ کے دیرینہ ساتھی سید ہاشم صفی الدین کون ہیں؟
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:سید ہاشم صفی الدین، جو نہ صرف حزب اللہ کی
فروری
یوکرین نے کریمیا پر حملہ کیا تو قیامت ہو گی: ماسکو
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے
جولائی
طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے
مئی
جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے
اپریل
اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت
🗓️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور
اگست