ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی:عمران خان

🗓️

لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی تو سازش ہوئی ، جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں ، پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دُعا کریں گے اور میں آج آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں ، 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کرائیں گے ، صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کے لیے دُعا کریں ، گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، یہ چوری کے پیسے کو بچانے کے لیے ملک کو غلام بنا دیں گے ، امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں ، یہ اپنی چوری بچانےکیلئے پورےملک کوغلام بنادیں گے ، یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، پہلے ہی امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارےگئے ، امپورٹڈحکومت سےامریکہ ہمیں فتح کیےبغیرکنٹرول کرےگا ، امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرےگا۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے ، جس کے لیے میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے۔

مشہور خبریں۔

القدس کے مفتی اعظم نے مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:    القدس کے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی کے خطیب

کئی سال سے موسیقی نہیں سنی، عاطف اسلم کا انکشاف

🗓️ 15 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے انکشاف کیا

اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کا دفاع کرنے والے مزاحمتی تحریکوں کے راکٹ

🗓️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  یہ 21 مئی 2021 کی شام ہے۔اسرائیل کے یہودی اپنا

اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا

🗓️ 6 جنوری 2022اسلام آباد( سچ  خبریں) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ

روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو جواب دیں گے:امریکہ

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ اگر روس

صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری

🗓️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد

صہیونیوں نے الشفا اسپتال سے 80 افراد کو اغوا کیا

🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے

غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز

🗓️ 2 فروری 2021غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے