🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام آباد کا ماسٹر پلان تباہ کر دیا گیا، ورنہ آج یہاں اونچی عمارتیں دکھائی دیتیں، وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں دبئی اور نیویارک کی طرز کی عمارتیں بنانے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہروں کو پھیلنے نہیں دیں گے ، شہر اوپر جائیں گے ۔
’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں ، جو بنے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی سٹی کا مقصد راوی کو بچانا اور نیا شہر بسانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کا سوچا ہوا تھا لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہیوزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹینکر مافیا آ جائے گا کیوں کہ لاہور کا انی نیچے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن ٹھیک فیصلہ ہے کیوں کہ لاک ڈاوَن سے کورونا کیسز کے پھیلاوَمیں کمی آتی ہے لیکن اگر لاک ڈاوَن ہوتو دیہاڑی داراور مزدور طبقہ کہاں جائے گا؟ سندھ حکومت سے کہیں گے کہ لاک ڈاوَن کے باعث لوگ بھوکے ہوں گے ، ہم نےکسی صورت لاک ڈاوَن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے ، لاک ڈاوَن لگانا ہے تو ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہے ، لاک ڈاوَن میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کیسے گزارا کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ قانون توڑنے والے سربراہ صحافیوں سے ڈرتے ہیں، اگر میں نے لندن میں فلیٹ بنائیں ہوں تو سارا وقت آزاد میڈیا سے ڈروں گا ، میڈیا سے تب اختلاف ہوتا ہے جب غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں ، اگر میں نے لندن میں فلیٹ بنائے ہوں تو سارا وقت آزاد میڈیا سے ڈروں گا ، آزادی رائے ملک کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران سینئر صحافی حبیب اکرم نے چیک کرنے کیلئے فون کال ملادی ، سینئر صحافی حبیب اکرم نے بتایا ہے کہ میں نے تو آزمانے کیلئے کال کی کیوں کہ میں دیکھا چاہتا تھا کہ واقعی براہ راست کال ملتی ہے یا نہیں ، جاننا چاہتا تھا کیا واقعی وزیراعظم براہ راست فون کالز لے رہے ہیں کہیں یہ کالز سینیٹر فیصل جاوید خان تو نہیں کرارہے لیکن یہ تو واقعی براہ راست کالز ہورہی ہیں ، اب مجھے یقین ہوگیا کہ وزیراعظم عمران خان واقعی براہ راست فون کالز کے جواب دے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے
اپریل
ہندوستان میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلم طالبات کو حجاب سے
فروری
الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا قوم کے نام پیغام
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا
جولائی
ہیرس کی توجہ نوجوان ووٹرز پر
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: کملا ہیرس کی مہم نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی
ستمبر
صیہونیوں کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں
دسمبر
دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط
جون
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
اسرائیل میں آبادکاری قانونی ہے: نیتن یاہو
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر
جنوری