ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔ طلال چودھری

لیگی رہنما کی جماعت اسلامی کے خلاف ہرزہ سرائی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فساد پھیلایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کو حق ہے مگر انتشار کی اجازت نہیں، جتھوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں، ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔

وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر فلسطینیوں نے سجدہ شکر ادا کیا، غزہ امن معاہدے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں، وزیراعظم نے ہر عالمی فورمز پر فلسطین کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، پاکستان نے غزہ کا معاملہ بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ جتھے کو کسی صورت سرکاری املاک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے رکاوٹیں لگائی گئیں، اگر فلسطین، حماس اور تمام اسٹیک ہولڈرز خوش ہیں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے کے بعد احتجاج کی وجہ کیا ہے؟ اس کا مقصد کچھ اور ہے، انہوں نے مسجد کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا، انہوں نے ایک درجن سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو زخمی کیا ہے، ان کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی گواہ ہے ٹی ایل پی نے جتھے کی صورت میں قومی املاک پر حملے کیے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن یہ حق شرائط کے ساتھ ہے، پرسوں رات انہوں نے فائرنگ کی ہے، اس کی ویڈیو موجود ہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کے کیمرے توڑے گئے، لوگوں کو بھڑکانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اب بھی کوشش کی جارہی ہے طاقت کا استعمال کیے بغیر ان کو روکا جائے۔

مشہور خبریں۔

ابو شباب گروپ کو اسرائیلی فوجی ریڈیو کا انتباہ

?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شاباک

نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن

?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست

روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار

جاپان میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر پوٹن کے ساتھ ایک خاتون مترجم کا راز

?️ 29 ستمبر 2021 سچ خبریں:  رائٹرز کے حوالے سے بتایا  گیا کہ ٹرمپ کی

شیرشاہ دھماکے پر سوئی سدرن پائپ لائن کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی نے کہا ہے کہ

امریکہ، انگلینڈ، فرانس اور جرمنی 13 سال سے شام کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک کے بارے میں

کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت

حزب‌الله کے سستے ڈرون نے اسرائیل کے فوجی نظریے کو درہم برہم کر دیا

?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:روزنامہ رائے الیوم میں اردنی مصنف زیاد فرحان المجالی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے