?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ حکومت کی ’بدانتظامی‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری لوڈشیڈنگ کا بجلی کی پیداواری صلاحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ہفتہ کو قومی اسمبلی میں بتایا کہ آج کل ملک میں گزشتہ حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن گیس اور تیل پر چلنے والے مختلف پاور پلانٹس کی بندش کے باعث ملک کے مختلف حصوں کو گزشتہ چند روز سے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے وزارت پیٹرولیم اور توانائی کے حکام سے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بریفنگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تقریباً 6 ہزار میگاواٹ ہائیڈل پاور کی کمی کا سامنا ہے جس کا تعلق گلیشیئرز کے پگھلنے اور پانی کی دستیابی سے ہے، اس کے باوجود ملک کے پاس اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی بجلی موجود ہے۔
شہباز شریف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کوئلے سے چلنے والے اور پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت لگائے گئے سولر پاور پلانٹس اور ساتھ ہی 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ایل این جی پلانٹس بند پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 250 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے پاور پلانٹس میں سے ایک پلانٹ جسے 2019 میں بجلی کی پیداوار شروع کرنا تھی، اس نے ابھی تک کام کرنا شروع نہیں کیا۔
وزیراعظم نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے توانائی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی اور تیل اور گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی پاور پلانٹس بند ہو چکے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی حکومت نے جب ایل این جی کی قیمت صرف 3 ڈالر فی یونٹ تھی تو اس وقت نہیں خریدی اور اب یہ قیمت کئی گنا بڑھ کر 30 سے 35 ڈالر فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16-2015 کے دوران اس وقت کی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس میں خامیاں تلاش کرنا شروع کردی تھیں، آج یورپی ممالک کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کئی ممالک کو گیس آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل سے لاتعلق ہے اور وہ ’پتھر دل‘ ہے۔
تاہم نومنتخب وزر اعظم نے ایوان کو یقین دلایا کہ نئی حکومت ملک کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی طرف سے ایک فاشسٹ اقدام قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ حکومت نے راول ڈیم چوک انٹر چینج منصوبے کا ٹھیکا ایک بلیک لسٹ کمپنی کو دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے آج صبح 7 بجے ایک ارب روپے سے زائد کے منصوبے کا معائنہ کیا، اس کے کنٹریکٹ میں انٹر چینج کو 24 ماہ میں مکمل کرنے کا ذکر ہے لیکن ٹھیکیدار بھاگ چکا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 72 اور 84 روز میں ایسے کئی منصوبے میں نے مکمل کیے ہیں، یہاں لوگ پریشانی کا شکار ہیں لیکن کام پچھلے کئی مہینوں سے رکا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اس کمپنی نے اورنج لائن لاہور کا ٹھیکہ بھی حاصل کر لیا تھا لیکن معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تعمیراتی کام میں خامیاں تھیں جو حادثات اور انسانی جان کے نقصان کا باعث بن سکتی تھیں۔
انہوں نے بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکا دیے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹھیکا منسوخ کر دیا تھا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے کمپنی کے 90 کروڑ روپے ضبط کیے۔
قبل ازیں وزیراعظم راول ڈیم چوک پہنچے اور جولائی 2020 میں شروع ہونے والے زیر تعمیر انٹر چینج پر کام کا معائنہ کیا۔
بریفنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ٹھیکا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ایف ڈبلیو او کو 72 گھنٹے میں تعمیراتی کام شروع کرکے ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈبلیو او اس منصوبے کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کے بجٹ میں ہی مکمل کرے گی جس پر یہ سابق ٹھیکیدار کو دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتے کی مہلت
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے
اکتوبر
قابضین جھوٹ بول کر اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک اسامہ حمدان
نومبر
فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟
?️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران
مارچ
پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018 میں ایندھن
نومبر
حماس نے محمود عباس کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
?️ 30 اپریل 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی
اپریل
چین نے نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا
?️ 8 جولائی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12
جولائی
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
قوم اور سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:شہباز شریف
?️ 12 اکتوبر 2025قوم اور سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاؔ:شہباز شریف پاکستان
اکتوبر