ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب

?️

پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ترقی کرتا ہے، معیشت مستحکم ہوتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، کیوں وہ عدم استحکام کی سازشیں شروع کردیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما نے کہا کہ اس مدت کے ہر دن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے۔

وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 دن میں نوجوان کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں، پھر سے لیپ ٹاپ دیے ہیں، آٹا، روٹی اور گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دن میں ایک دفعہ پھر ‎عوام کو نئی امید اور ملک کو درست سمت دی ہے، 100 دن میں پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے، دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎زراعت اور کسان کی ترقی کے لیے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ‎کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے، 100 دن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی اور ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے، خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے، خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سینٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام

?️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،

یمن کا لبنان کی حمایت کا اعلان، صیہونی جارحیت کی صورت میں متحدہ ردعمل کی وارننگ

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:ذرائع کے مطابق صنعاء کا کہنا ہے کہ وہ لبنان اور

اسرائیلی حکومت کے منتشر ہونے کے اسباب

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی اور نظریاتی تقسیم کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے خاتمے

صیہونی حکومت کی حرم ابراہیمی میں غیر معمولی مداخلت

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے الخلیل میں واقع حرم حضرت ابراہیمؑ کے

سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟

?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی

 غزا پر صیہونی بمباری، سینکڑوں شہید اور زخمی – عالمی ردعمل  

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:غزا ایک بار پھر صیہونی جارحیت کی زد میں ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے

شام سے صیہونی حکومت کے انخلاء پر دنیا کے ممالک کی تاکید

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے