?️
پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک ترقی کرتا ہے، معیشت مستحکم ہوتی ہے تو عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، کیوں وہ عدم استحکام کی سازشیں شروع کردیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر جاری اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما نے کہا کہ اس مدت کے ہر دن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پذیر ہورہی ہے۔
وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 دن میں نوجوان کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں، پھر سے لیپ ٹاپ دیے ہیں، آٹا، روٹی اور گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک کو درست سمت دی ہے، 100 دن میں پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے، دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زراعت اور کسان کی ترقی کے لیے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے، 100 دن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی اور ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کردیا گیا ہے، خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے، خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سینٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصرالله کی تدفین کے بارے میں مغربی میڈیا کے دعوے مسترد
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی ذرائع ابلاغ نے حزب الله کے سکریٹری جنرل شہید
اکتوبر
یمن کی جانب سے امریکی جہاز کی طرف میزائل فائر
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عدن میں ایک
نومبر
پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا
?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی
اکتوبر
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت اپنے جرائم سے رائے عامہ کو ہٹانے کے لیے
مئی
اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے
اکتوبر
اسرائیلی حملے کی مذمت کرنے والے ممالک
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے ایران پر کھلے حملے کے بعد متعدد
جون
پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے بارے میں ہمیں علم نہیں تھا:اسلام آباد
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ