ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں

یوم حیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں ولنٹائن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن جہان پوری دنیا کے لوگ اس دن کو اظہار محبت کا دن مانتے ہیں اور ایک دوسرے کو سرخ پھول دیتے ہیں وہیں دنیا بھر کے اکثر مسلمان اس دن کو یوم حیا کے طور پر مناتے ہیں اسی طرح پاکستان کے مسلمان بھی اس دن کو آج یوم حیا کے طور منا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں ایک طبقہ سرخ پھولوں کا تبادلہ کرےگا تو وہیں پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا بڑا طبقہ اس کو “یوم حیا ” کےطور پر منائے گا ، یوم حیا منانے کا مقصد محبت کے نام پر ہونے والی فحاشی و عریانی کے خلاف حجاب، شرم و حیا اور اسلامی اقدار کو پروان چڑھایا جائے گا جس کیلئے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ہیں۔

دوسری طرف پاکستان میں جب ویلنٹائن ڈے کی روایت عروج پر تھی تو جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے اسے اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیز میں یوم حیا کے طور پر منانا شروع کردیا ،یوم حیا منانے کی روایت چونکہ زیادہ پرانی نہیں لیکن پاکستان میں بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے،جس  کا سہرا اسلامی جمعیت طلبہ کے سر ہے۔

پاکستان میں پہلی  مرتبہ “یوم حیا” منانے کا فیصلہ 9فروری 2009ءکو پنجاب یونیورسٹی میں کیا گیا ،ویلنٹائن کے مقابے میں اس روز   کو “یوم حیا ” کا نام اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم قیصر شریف نے دیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب  کے رہنماء قیصر شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں 14فروری 2009 کو جامعہ پنجاب میں ویلنٹائن کی بجائے “یوم حیا “منایا جائے گا ،اگلے سال  جب قیصر شریف جمعیت پنجاب کے ناظم بنے تو انہوں نے “یوم حیا” کو 14 فروری 2010 کے روز پورے صوبے میں جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ کیا اور پھر 2011ءمیں پورے پاکستان میں ٰ” یوم حیا”منایا گیا۔

پاکستان میں “یوم حیا”کے بانی قیصر شریف ہیں جو اس وقت جماعت اسلامی پاکستان میں مرکزی ذمہ دار کی حیثیت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔پاکستان میں 2012ءسے ویلنٹائن ڈے کے روز ہی “یوم حیا”منایا جاتا ہے،اب اس دن کو منانے میں تمام مذہبی اور دین اسلام سے محبت کرنے والے افراد شامل ہوچکے ہیں اب یہ ایک روایت بنتی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ یوم حیا منانے والوں کی بڑی کامیابی میں عدلیہ کا بھی کردار ہے ،گزشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے اور میڈیا پر اس کی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی حکم دیا تھا کہ  وہ عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے نہ منایا جانے دے۔

عدالت نے اپنے حکم میں وزارت اطلاعات اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکام سے کہا تھا کہ میڈیا کو ایسے پروگرام کی کوریج سے بھی روکا جائےاور جو کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے: نیٹو جنرل سیکریٹری

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   یوکرین میں جنگ کو 2023 تک طول دینے کے امکان

یمن کے خلاف نئی امریکی اور برطانوی پابندیاں

?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پابندیوں میں

آج کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے۔

?️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کے انتخاب کو کالعدم

صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید

پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کااڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

?️ 3 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

?️ 4 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ

پاکستان: غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکی ویٹو نے دنیا کو خطرناک پیغام دیا ہے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے امریکی حکومت

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے