?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہو چکا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 211، سندھ میں 3 لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، بلوچستان میں 30 ہزار 289، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96، اسلام آباد میں 87 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تمام امتحانات ملتوی، مارکیٹیں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔ شہریوں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سڑکوں پر چیک ہوں گے۔ سندھ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق آج سے 8 اگست تک ہوگا۔ سرکاری، نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کوچنگ سینٹرز بند رہیں گے، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، مچھلی، گوشت، سبزی، دودھ، کریانہ سٹورز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے، بیکری، تنور، فروٹ کے ٹھیلے، ہسپتال، لیبارٹریز، میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد
مارچ
ڈونیٹسک پر یوکرین کے حملے میں متاثرین کی عجیب تعداد
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ داریا
مارچ
مزاحمتی تحریک کو خلع سلاح کرنے کے بارے میں شہید اسماعیل ہنیہ کا دوٹوک جواب
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:مصری و قطری ثالثوں کے ذریعے حماس سے اسلحہ ترک
اپریل
پاکستان کے صوفی رہنماؤں کی اسرائیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صوفی رہنما پیر سید مدثر شاہ نے اسرائیل کا
فروری
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری
سکیورٹی فورسز کی خاران میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 17 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں آپریشن
جنوری
آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا۔ وزیر دفاع
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جون
وینزویلا کی جانب سے ٹرمپ کے استعماری دعوؤں کی شدید مذمت
?️ 20 دسمبر 2025وینزویلا کی جانب سے ٹرمپ کے استعماری دعوؤں کی شدید مذمت اقوام
دسمبر