?️
کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی مثبت شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک چھ فیصد ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2598 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 5 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 51 ہزار 408، سندھ میں 4 لاکھ 97 ہزار 153، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 100، بلوچستان میں 33 ہزار 684، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 439، اسلام آباد میں ایک لاکھ 10 ہزار 597 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 739 کیسز رپورٹ ہوئے۔
جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 709 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل ایک مرتبہ پھر تیز کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ویکسین کے بوسٹر شاٹس بھی لگائے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا مستقبل کا حکمران کون ہے؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی گھنٹی بجنے سے غزہ انتظامیہ
جنوری
امریکی قابض افواج کا قافلہ عراق سے شام میں داخل
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق اور شام کے متعدد حصوں پر قابض امریکی دہشتگرد فوج
فروری
بجلی مہنگائی کے متعلق چیئرمین نیپرا کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق منگل کو چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت
نومبر
امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
غزہ کے لوگوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنے میں ٹرمپ کا اصل مقصد کیا ہے؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: واضح رہے کہ اس منصوبے کا ہدف تشدد اور بدامنی
فروری
لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار
ستمبر
اسرائیلی زندانبانوں کے ہاتھوں صمود فلوٹیلا کے اراکین پر تشدد کے الزامات
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی مقاومت فلوٹیلا صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے
اکتوبر