🗓️
لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ ایں ڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 663 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار263 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک اسرائیل بحیرہ احمر کی ناکہ بندی میں رہے گا
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کے سربراہ کے مشیر عبد الالہ محمد حجر نے کہا
دسمبر
عراق شام سرحد پر امریکی اڈے میں دھماکہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے شام کی سرحد کے قریب واقع ایک امریکی
جولائی
شوبز شخصیات کی ذاتی معلومات اور نمبرز شیئر کرنے پر فیروز خان نے معافی مانگ لی
🗓️ 26 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) متعدد شوبز شخصیات کے ذاتی موبائل نمبرز اور دیگر
مارچ
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
🗓️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1187 پوائنٹس گر گیا
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی بے یقینی کے سبب مسلسل تیسرے کاروباری
فروری
شام کے فضائی دفاع نے 7 صیہونی میزائلوں کو ناکارہ بنایا
🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: شام میں روسی وزارت دفاع کے حمیمیم مصالحتی مرکز کے
دسمبر
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
🗓️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون
غزہ کی پٹی میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد
🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: سفارتی ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکہ نے غزہ کی
مارچ