?️
لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی الرٹ 2 خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا،سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے اور متعدد مشتبہ افراد سے تفتیش کی۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے، سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ 7 روز میں مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے اور اس دوران 23 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔ ان آپریشن کے دوران 2 خطرناک دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں میں عبدالصمد اور اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشت گرد عبدالصمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور دوسرے دہشتگرد اکرام اللہ خان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل تھے۔ جوہر ٹاؤن دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشتگردوں اور سہولتکاروں کیخلاف خفیہ آپریشن جاری ہیں۔ اسی طرح 08 جولائی2021ء کو بھی محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2016 میں مردان کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مردان کچہری خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم ومجرم اشتہاری دہشت گردتلاوت عرف خٴْلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ جو بمقام غازی بابا چوک محب بانڈہ علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ مردان میں دہشت گردی کی غرض سے موجود ہے ۔ دہشت گرد کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد تلاوت عرف حٴْلا ولد میاں سید سکنہ عنایت کلے باجوڑ کو گرفتار کرکے جس تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے ۔
اس کے علاوہ سی ٹی ڈی مردان ریجن نے قبل ازیں مردان کچہری خودکش دھماکے میں مطلوب دیگر اہم ملزمان الف گل ولد غا نٹول ،سید رحمن و محمد خان پسران الف گل ساکنان مصری آباد مردان اور واخر ولد اکبر خان سکنہ سرو کلے شبقدر چارسدہ کو گرفتار کرکے چالان عدالت کئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
افریقی رہنماؤں کے خلاف ایم آئی 6 کی نئی سازش
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: روسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین
اگست
امریکی کمانڈر نے افغانستان میں داعش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے، مغربی
مارچ
بعض سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 19 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند
اپریل
مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں
نومبر
نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ؛ تفصیلات اور ردعمل
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
اگست
پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز
مئی
روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین
ستمبر
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اسرائیل اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست کی تصدیق ہے: بحرینی رہنما
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:بحرین کی اپوزیشن تحریک کے رہنما راشد الراشد نے کہا کہ
اکتوبر