ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و حوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نبی آخر الزمانﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مینارہ نور ہیں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی کانفرنسز تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جارہی ہیں۔

اس مبارک موقع پر عمارتوں، گلیوں شاہراہوں، مساجد اور گھروں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی و سیرت اور ان کی تعلیمات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادتِ باسعادت تمام جہانوں کے لیے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے، آپ ﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کے لیے رہنمائی کا لازوال ذریعہ ہیں، آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ طیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمان و عبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے، یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اس تنوع کی قدر کریں اور اپنے ہم وطنوں کے درمیان افہام و تفہیم اور اتحاد ویگانگت کے فروغ کیلئے تندہی سے کام کریں۔

مشہور خبریں۔

روس کو تنہا نہیں کیا جا سکتا:پیوٹن

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:روسی صدر نے مغرب میں آسمان چھوتی قیمتوں کا ذکر کرتے

خیبرپختونخوا: شورش زدہ کُرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

?️ 20 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) شورش زدہ کُرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور

سعودی اتحاد کے حملوں کے بعد صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  یمنی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نائب سربراہ رائد جبل نے

کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر

پوری دنیا کو توانائی کے غیر معمولی بحران کا سامنا:امیر قطر

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی77ویں اجلاس سے

سفارتکاری پر تاکید حلف برادری کے موقع پر ایرانی صدر کا اہم خطاب:سی این این

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی

جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے اقوام متحدہ میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے